خادمِ حرمین شریفین کے خصوصی حکم پر پاکستان کے چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاہ عبدالعزیز کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یہ شاہی اعزاز پاک سعودی دوستی، دفاعی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
سعودی قیادت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے میں عاصم منیر کے کردار کو سراہا اور پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر پاکستانی آرمی چیف کو یہ بڑا اعزاز دیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو خصوصی طور پر تسلیم کیا گیا۔
اس شاہی اعزاز کو سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تسلسل میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شاہی تمغہ دینے کی تقریب میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






