نو مئی لاہور کلب چوک حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق سزا یافتہ افراد پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو انہیں ایک سال کی اضافی قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے ان کی جائیدادوں کی ضبطی کا بھی حکم دیا ہے۔
پراسیکیوٹر کے موقف کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 مئی کو کلب چوک میں جی او آر گیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کی اور کارکنوں کو بغاوت پر اکسایا۔ مقدمے میں 56 گواہان پیش کیے گئے تھے۔ چار ملزمان، بشمول حبیب احمد اور فاروق انجم، دورانِ سماعت اشتہاری قرار دے دیے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






