فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر لیبیا پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے لیبیا کے آرمی چیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے مسائل اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے تربیت، صلاحیت سازی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں ممالک کے درمیان فوجی روابط، تربیتی پروگراموں اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے استقبال کے موقع پر لیبیا کی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






