عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے حکومتی تخمینوں کے برعکس ایک نیا پیشنگوئی جاری کی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں حکومت کے 60 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں 13 ارب 79 کروڑ ڈالر کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی پیشنگوئی کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان کی برآمدات 36 ارب 46 کروڑ ڈالر تک رہیں گی، جو 2028 میں 40 ارب ڈالر، 2029 میں 43 ارب ڈالر اور 2030 تک 46 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔
دوسری جانب درآمدات کے حوالے سے آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں مالی سال میں درآمدات 64 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں گی، جو 2027 میں 66 ارب 86 کروڑ ڈالر، 2028 میں 72 ارب 90 کروڑ ڈالر، 2029 میں 77 ارب ڈالر اور 2030 میں 82 ارب 81 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔
وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پر تین سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا تھا، جسے بعد میں پانچ سال تک بڑھا دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






