گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کے بارے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس معاملے پر آٹھ اہم کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ یہ کمیٹیاں مختلف اہم پہلوؤں پر کام کریں گی۔
ذرائع کے مطابق ایک کمیٹی صوبائی اخراجات کے دائرہ اختیار پر سفارشات تیار کرے گی، جس کی سربراہی پنجاب کے وزیر خزانہ کریں گے۔ دوسری کمیٹی مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے تناسب پر غور کرے گی، جس کی سربراہ بلوچستان کے وزیر خزانہ کے پاس ہوگی۔ ایک اور کمیٹی قومی قرضوں کی ساخت اور استعمال کا جائزہ لے گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی ٹیکس اور جی ڈی پی کے تناسب کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کرے گی۔ سندھ کے وزیر خزانہ ایک ایسی کمیٹی کی سربراہی کریں گے جو صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی کے طریقہ کار پر سفارشات تیار کرے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک کمیٹی کی سربراہی کریں گے جو قابل تقسیم وسائل کے پول کے معاملات دیکھے گی۔ ایک الگ کمیٹی سابق فاٹا علاقوں کے انضمام اور این ایف سی میں ان کے حصے کے معاملے پر کام کرے گی۔
ان کمیٹیوں کا پہلا اجلاس چار دسمبر کو ہو چکا ہے۔ اب ان کاموں پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ دوسرا اہم اجلاس آنے والے جنوری مہینے کے وسط تک ہونے کی توقع ہے۔ ان کمیٹیوں کی سفارشات گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کی حتمی شکل طے کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






