وفاقی ملازمتوں میں خواتین کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب

وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی مجموعی تعداد سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہے۔

وفاقی ملازمتوں میں خواتین کے تناسب کی شرح 5 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نیا مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 38 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 81 ہزار 158 ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں مرد ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 126 جبکہ خواتین کی تعداد 31 ہزار 455 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close