پی ٹی آئی کے کئی عہدیداروں کی جانب سےاستعفے پارٹی قیادت کو پیش

پی ٹی آئی نے پشاور میں منعقدہ جلسے میں کارکنوں کی کم تعداد پر 25 ضلعی اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سات دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس کیے گئے۔ یہ کارروائی جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں ضلعی تنظیم مقررہ تعداد میں کارکنوں کو جلسے میں لانے میں ناکام رہی۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی تنظیم کے عہدیداروں نے پارٹی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا اور جلسے کے لیے کارکنوں کو مؤثر انداز میں متحرک کرنے میں ناکام رہے۔ تمام متعلقہ عہدیداروں سے تین دن کے اندر تحریری جواب طلب کیا گیا ہے اور پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

نجی ٹی وی نے پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد ضلعی سطح کے کئی عہدیداروں نے پارٹی قیادت کو اپنے استعفے دے دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close