وزیراعظم شہباز شریف پیوٹن سے غیرمعمولی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، جانئے تفصیل

ترکمانستان میں عالمی کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی توجہ کا مرکز بن گئے، اور ان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے غیر معمولی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اشک آباد میں کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے روسی صدر پوتن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور لمبے وقت تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑے رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر نے اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں، وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close