پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اسلام آباد میں انڈونیشیا کے صدر پرابووسو بیانتو کی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔
دونوں برادر ممالک کی افواج کے مابین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، اور انڈونیشین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دفاعی اشتراک، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






