سیکیورٹی ہائی الرٹ، بازار بند، اپوزیشن کا ورکرز کو دور رہنے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی سے آج وکلا اور اہلِ خانہ کی ملاقات طے ہے، جس کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے گورکھپور اور داہگل کے بازار بند کرا دیے ہیں، جبکہ واٹر کینن اور قیدی وینز بھی جیل کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ ادھر بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ، انتظار پنجوتھا سمیت 6 وکلا کے علاوہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی بھی اڈیالہ جیل جائیں گی۔ اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آج کوئی بھی ورکر اڈیالہ جیل نہیں جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close