پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی سینیٹ کی جنرل نشست پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ نشست سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
عابد شیر علی نے اس نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ چونکہ کوئی دوسرا امیدوار سامنے نہیں آیا، اس لیے انتخاب بلا مقابلہ مکمل ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو ان کی انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اور اپنے گزشتہ دور میں انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی رواں ماہ انتقال کر گئے تھے۔ وہ 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قائد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین بھی تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






