سرکاری ملازمین کی دورانِ سروس وفات کی صورت میں “سپیشل فیملی پنشن” حاصل کرنے والے اہل ورثاء کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن (یعنی یکمشت ادا کی گئی پنشن کا ایک چوتھائی) کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔
فنانس ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق، پہلا حقدار (بیوہ یا قریبی عزیز) کے لیے شرط یہ ہے کہ اگر وہ مقررہ مدت گزار لے (یعنی جتنے سال کے لیے یکمشت رقم دی گئی تھی) تو اس کی مکمل 25 فیصد پنشن بحال کر دی جائے گی۔ دیگر حقداران (پہلے حقدار کی نااہلی یا وفات کی صورت میں) کے لیے 50 فیصد کمیوٹڈ پنشن بحال ہوگی۔
یہ حکم نئے اور پرانے تمام کیسز پر فوری طور پر لاگو ہوگا، تاہم پچھلی تاریخ سے ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ اس میمورنڈم کے ساتھ تمام سابقہ احکامات منسوخ سمجھے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






