سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں بھی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔ پہلا آپریشن ٹانک میں کیا گیا جہاں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔
دوسرا آپریشن لکی مروت میں ہوا جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






