پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں اہم خبر

پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے، جہاں اس معاملے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ کیا جائے گا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع ایک روپے 10 پیسے سے بڑھا کر ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔

اس وقت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر سات روپے 87 پیسے منافع حاصل ہو رہا ہے، جبکہ ڈیلرز کو آٹھ روپے 64 پیسے فی لیٹر کمیشن مل رہا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اس فیصلے کا باقاعدہ اطلاق ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close