قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

اسلام آباد: ضمنی انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق حکمران اتحاد کو ایوان میں دو تہائی سے زائد اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 336 اراکین موجود ہیں جن میں سے چار نشستیں اب بھی خالی ہیں۔ ضمنی انتخابات کے بعد حکمران اتحاد کے اراکین کی مجموعی تعداد 244 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس 88 اراکین ہیں۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 132، پیپلز پارٹی کے 74، ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ ق کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مسلم لیگ ض، نیشنل پارٹی اور باپ کے ایک ایک رکن ہیں جبکہ چار آزاد اراکین بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی تعداد 71 ہے، دیگر آزاد اراکین 4 اور ایک رکن سنی اتحاد کونسل سے ہے۔ جے یو آئی (ف) کے 9، بلوچستان نیشنل پارٹی، پی کے میپ اور مجلس وحدت المسلمین کے ایک ایک رکن شامل ہیں۔

مسلم لیگ نے حالیہ ضمنی انتخابات میں سات نشستیں حاصل کیں، جس سے حکمران اتحاد کی اکثریت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close