علیمہ خان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خانم نے اعلان کیا ہے کہ جیل کے رولز کے مطابق وہ اپنے بھائی سے ملاقات کریں گی اور منگل کو اڈیالہ جائیں گی۔

علیمہ خانم نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق انہیں اپنے بھائی سے ملنے کا حق حاصل ہے اور وہ کسی کی اجازت کے محتاج نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کا موقف دلیرانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی انٹرنیشنل ہیرو ہیں اور بھارتی بھی ان کے لیے روتے ہیں۔ علیمہ خانم نے صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ اپنے گرفتار ساتھیوں کے لیے آواز بلند کریں، جیسے وکلاء اپنے حقوق کے لیے کرتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ حق تسلیم نہ کیا گیا تو ایک ایک کر کے ہر شخص کی باری آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close