بینظیر ہنرمند پروگرام میں شمولیت کی شرائط اور طریقہ کار کیا ؟ جانئے مکمل تفصیل

بینظیر ہنرمند پروگرام کا مقصد بی آئی ایس پی کے مستحقین یا ان کے اہل خانہ کو ہنر سکھانا ہے تاکہ وہ اپنا روزگار کما سکیں۔ پروگرام میں شمولیت کرنے والے افراد کو مفت تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت، ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

کورسز میں آئی ٹی، ہیلتھ، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن اور ٹیکسٹائل شامل ہیں، اور ان کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ ہے۔ صرف وہی افراد پروگرام میں رجسٹر کر سکتے ہیں جو بی آئی ایس پی کی ڈائنامک رجسٹری میں مستحقین کے طور پر درج ہوں۔

شمولیت کی شرائط میں کم از کم تعلیمی معیار میٹرک، عمر کی حد 18 سے 40 سال، اور ایک گھرانے سے صرف ایک فرد کی رجسٹریشن شامل ہے۔ رجسٹریشن کے لیے پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ ([https://hunarmand.bisp.gov.pk](https://hunarmand.bisp.gov.pk)) یا قریبی تحصیل آفس میں شناختی کارڈ اور فعال موبائل نمبر کے ساتھ حاضر ہونا ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close