پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سستی ایئرلائن فلائی جناح نے کراچی سے جدہ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، جن کا آغاز دس دسمبر سے ہوگا۔
فلائی جناح کے اس نئے روٹ سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حجاج، عمرہ زائرین، سیاحوں اور کاروباری مسافروں کے لیے سفری روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ ایئرلائن کے مطابق یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت تقریباً پچیس ہزار روپے سے شروع ہوگی اور مسافروں کو اضافی سامان لے جانے اور کھانے پینے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق ایئرلائن کا مقصد عوام کو کم خرچ اور قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کرنا ہے، اور اس نئی سروس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سفر مزید آسان اور باسہولت ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






