جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم , پی ٹی آئی رہنماؤں کیلئے عدالت سے بری خبر

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا اور دونوں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

سماعت کے دوران زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی عدم پیشی پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ جائیداد ضبطی کے احکامات بھی جاری کیے۔

کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close