پولیس گاڑی پر بم دھماکہ، شہادتیں

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے بم دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ 20 نومبر کو بھی ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں اور ملوث عناصر کو ضرور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے بھی حالیہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار سیف الرحمان اور رمضان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے، اور شہدا کی قربانیاں کبھی ضائع نہیں جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close