بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل درست ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ خان نے بتایا کہ عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہیں اور وہ دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا کے ساتھ تفصیلی بات کریں گی۔
عظمیٰ خان ملاقات کے لیے فیکٹری ناکے سے اڈیالہ جیل پہنچیں اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج ملاقات کی اجازت مل گئی، ملاقات کے بعد واپس آ کر میڈیا سے تفصیلات شیئر کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






