جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کے تنازعے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے جامعہ کراچی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ڈگری ریکارڈ طلب کرنے کے احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کر رہا ہے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس مقدمے میں فریق بننا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کو بعد میں دیکھا جائے گا۔
بعد ازاں عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





