نئے صوبے کے قیام سے متعلق اہم پیشرفت، قرارداد منظور

ملک میں نئے صوبے کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور صوبائی اسمبلی نے اس سلسلے میں آئینی عمل شروع کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے آئینی عمل فوری شروع کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی، یہ مشترکہ قرارداد حکومتی رکن نذیر عباسی نے پیش کی۔

پیپلز پارٹی کے احمد کنڈی اور جے یو آئی کے سجاد اللہ نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نئے صوبے کے لیے مشاورت اور انتظامی اقدامات بروقت کرے، ان اقدامات کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے اور نئے صوبے کے ڈھانچے، حدود اور انتظامی لائحہ عمل کے لیے سفارشات تیار کی جائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اُن ممالک میں شامل ہے جہاں صوبوں کی تعداد کم ہے جبکہ گورننس کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ کراچی جیسا شہر آبادی کے اعتبار سے کئی ممالک سے بڑا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی یہ تجویز بھی دے چکے ہیں کہ کراچی اپنے حصے کا ٹیکس وفاق کو دے اور این ایف سی کا حصہ وصول کرے، اس وقت این ایف سی بلاکیج کا شکار ہے اور اس کا مؤثر حل صوبے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close