عوام کو ریلیف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 3 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 265.45 روپے سے کم ہوکر 261.75 روپے رہ جائے گی۔ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے کمی کی تجویز ہے، جس کے بعد نئی قیمت 284.44 روپے سے کم ہوکر 280.16 روپے ہوجائے گی۔
ایک لیٹر مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے تک سستا کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں پر یکم دسمبر 2025 سے عمل درآمد ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






