علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات روکنے کے خلاف ایک بار پھر دھرنا دے دیا۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان گزشتہ منگل کو بھی اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے چکی ہیں۔ آج بھی وہ کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر موجود ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانا چاہتی تھیں، تاہم پولیس نے ضابطہ قانون کے تحت انہیں روک دیا، جس کے بعد علیمہ خان نے دھرنا دے دیا۔
اسی دوران راولپنڈی میں داہگل ناکے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، جبکہ ملک میں راکھ کے بادل کی وجہ سے پروازوں کو خطرہ لاحق ہونے پر سرکاری الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






