بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

جرمنی نے پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری دی ہے کہ اب وہ بغیر کسی پہلے سے جاب آفر کے ایک سال تک جرمنی جا کر کام تلاش کر سکتے ہیں۔

یہ سہولت “Opportunity Card” اسکیم کے تحت فراہم کی گئی ہے، جس کے حامل افراد ایک سال کے لیے جرمنی میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں اور فل ٹائم یا پارٹ ٹائم ملازمت کر سکتے ہیں۔ دورانِ قیام ہفتے میں 20 گھنٹے تک ضمنی کام کی اجازت بھی ہوگی، جبکہ امیدوار ممکنہ آجر کے ساتھ دو ہفتے تک جاب ٹرائل میں حصہ لے سکتے ہیں۔

درخواست دہندگان آن لائن جرمنی کے فیڈرل فارن آفس کے پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کے لیے کم از کم 6 پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہیں، جو تعلیمی قابلیت، ہنر، تجربہ، زبان، عمر اور جرمنی میں سابقہ قیام کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔

مالی ضروریات کے مطابق درخواست دہندگان کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کم از کم €1,091 ماہانہ کے ساتھ جرمنی میں قیام کے دوران اخراجات برداشت کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام جرمنی کی عالمی ہنر مند پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے اور پاکستان کے ہنر مند شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close