بھارت کا جنگی طیارہ دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی مقامی سطح پر تیار کردہ جنگی طیارے ‘تیجس’ کی نمائشی پرواز ایئر شو کے آخری روز جاری تھی کہ اچانک طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور یہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔ دبئی حکام نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، جبکہ حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ اس واقعے کے بعد دبئی ائیر شو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
ایئر شو کے آغاز پر بھی بھارتی جنگی طیارے تیجس کے پویلین میں تیل لیک ہونے کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ تیجس طیارے کا دوسرا بڑا حادثہ ہے، جس کی پہلی پرواز 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






