وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ ، کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدانتظامی کے باعث وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوستین ڈومکی کے مطابق پیپلز پارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کر دی ہے اور تبدیلی ان ہاؤس ہوگی، نیا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری لیاقت لہڑی نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ کوشش ہے کہ کوئی نیا اور مثبت چہرہ سامنے لایا جائے جو بلوچستان کے مسائل سے واقف ہو اور ان کے حل کی کوشش کرے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے ارکان کی اکثریت وزیراعلیٰ کی تبدیلی چاہتی ہے اور نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، جسے پارٹی نامزد کرے گی، وہ تسلیم کیا جائے گا۔

لیاقت لہڑی نے مزید کہا کہ زمینی حقائق موجودہ صورتحال سے یکسر مختلف ہیں، اور قیادت جو فیصلہ کرے گی اسے تمام ارکان تسلیم کریں گے تاکہ بلوچستان اور اس کے عوام کے مفاد میں اقدامات کیے جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close