سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ‘جوازات’ نے بتایا ہے کہ اگر اقامے میں موجود تصویر اور حقیقی چہرے میں واضح فرق ہو تو تصویر تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے درخواست دہندہ کو واضح جواز پیش کرنا ہوگا اور اپنے شہر کے جوازات دفتر سے اپائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
محکمہ نے یہ بھی واضح کیا کہ غیرملکی کارکنوں کا اقامہ سعودی عرب پہنچنے کے 90 دن کے اندر جاری کروانا لازمی ہے۔ اگر کوئی اس مدت میں اقامہ جاری نہیں کرواتا تو اس پر 500 ریال جرمانہ عائد ہوگا۔ نئے آنے والے غیرملکی کارکنوں کے لیے اقامہ جاری کروانے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ بھی ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






