حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع ایک گھر میں قائم غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اور پولیس اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور عمارت میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پٹاخے ایک چھوٹے کمرے میں تیار کیے جا رہے تھے جو دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ فیکٹری بغیر اجازت گھریلو سطح پر چلائی جا رہی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات کے جامع آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






