سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان

حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہش مند افراد کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ کل مقرر کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے 15 نومبر بروز ہفتہ تمام نامزد بینک کھلے رہیں گے جہاں حج واجبات وصول کیے جائیں گے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تمام عازمین مقررہ تاریخ تک دوسری قسط لازمی جمع کروائیں۔ ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست گزار اپنی درخواست منسوخ ہونے سے بچانے کے لیے واجبات جمع کرانے کے بعد کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close