صدر مملکت آصف علی زرداری نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ ترمیم باضابطہ طور پر آئین پاکستان کا حصہ بن گئی ہے۔ یہ بل اس سے قبل سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکا تھا۔
قومی اسمبلی نے سینیٹ سے منظور شدہ ترمیم کی دو شقوں میں تبدیلیوں کے بعد اسے دوبارہ منظور کیا تھا، جسے آج سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔ وزارت پارلیمانی امور نے آئینی ترمیمی بل کو صدر مملکت کے پاس حتمی منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔ اب وزارت قانون اس ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس کے بعد یہ مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






