27 ویں آئینی ترمیم، اہم فیصلہ، اجلاس جاری

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے۔

اجلاس کی صدارت پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کر رہے ہیں جبکہ مختلف سینیٹرز اس اہم ترمیم پر اظہارِ خیال میں مصروف ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد پوری ہے؟ اس پر اسحاق ڈار نے پُراعتماد انداز میں جواب دیا: “انشاءاللہ، ہیں۔” ایک اور سوال پر کہ کیا سینیٹر جان بلیدی حکومت کے مؤقف پر راضی ہوگئے ہیں؟ اسحاق ڈار نے مسکراتے ہوئے کہا: “جب ووٹنگ ہوگی تو سب کو پتا چل جائے گا۔”

یاد رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی منظور کرچکی ہے، اور آج سینیٹ میں اس کی حتمی منظوری کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close