سرکاری ملازمین کے لیے تاریخی ریلیف، 85 فیصد اضافہ، کب سے نافذ ہوگا؟

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی کے طوفان میں بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافہ کی منظوری دے دی گئی، جس سے ملک بھر کے وفاقی ملازمین کو بڑا ریلیف ملے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے اس تجویز کی منظوری دی۔ نیا اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین پر اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں لاگو ہوگا، جس سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے یہ تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرایوں میں اضافے کے باعث ملازمین کے لیے مناسب رہائش حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔ وزارت کے مطابق آخری بار کرایہ الاونس میں ترمیم ستمبر 2021 میں کی گئی تھی۔

فنانس ڈویژن نے بھی اس تجویز کی تائید کی اور کہا کہ موجودہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق 85 فیصد اضافہ “ناگزیر” ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد، نئی رینٹل سیلنگز کے نفاذ سے وفاقی ملازمین کو نمایاں مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ الاونس کی رقم اب مارکیٹ کرایوں کے قریب ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close