ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک پیغام

ایبٹ آباد میں طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار اور پُرعزم ہے، اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پاک افغان کشیدگی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۂ خوارج کے خلاف مؤثر اور کامیاب اقدامات کیے ہیں۔ تقریب کے دوران اساتذہ اور طلباء نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ وطن سے سچی محبت کا حقیقی مظہر پاک فوج ہے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم ایسے اقدامات قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
طلباء نے کہا کہ اس ملاقات کے ذریعے انہیں پاک فوج اور ملک کی سلامتی سے متعلق درست اور قابلِ اعتماد معلومات حاصل ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close