پاک فوج نے ملکی ساختہ زمین سے لانچ ہونے والے فتح چار کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جو سات سو پچاس کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ میزائل جدید ایویونکس، نیویگیشن نظام اور ٹیرین ہگنگ خصوصیت سے لیس ہے، جو دشمن کے دفاعی نظام کو ناکام بنانے اور ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے میں مدد دیتا ہے۔ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے تحت یہ نیا ہتھیار فوج کے میزائل نظام کو مزید مضبوط بنائے گا۔ لانچ کی تقریب میں چیف آف جنرل اسٹاف، دیگر اعلیٰ فوجی افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے شرکت کی، جبکہ صدر، وزیراعظم اور دیگر عسکری قیادت نے اس کامیابی پر مبارکباد دی اور تجربے میں شریک عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں