کوئٹہ میں حالی روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر منتقل کر رہی ہیں، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے، جس میں دھماکے کے بعد بلند شعلے اور سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں