اسلام آباد: ملک میں یکم اکتوبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اگلے 15 دنوں کے لیے فی لیٹر قیمتوں میں 4.65 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.97 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.48 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ قیمتوں میں اس ممکنہ اضافے کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مسلسل جیو پولیٹیکل کشیدگیاں بتائی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں