سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
فوج نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بھارت نواز دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا اور ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں