سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس پیش ہوئے اور صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close