نیویارک ()وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کو اس کے اقتصادی جائزے میں شامل کیا جائے۔
نیویارک میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ فنڈ کے تعمیری تعلقات کو سراہا اور مالیاتی استحکام کے لیے بروقت تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ کرسٹالینا جارجیوا نے متاثرہ عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بحالی کے لیے درست تخمینوں اور مضبوط معاشی پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پائیدار اصلاحات سے معیشت میں استحکام کے مثبت آثار نمایاں ہیں اور آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کی جانب پیشرفت جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں