بانی پی ٹی آئی واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش، درخواستیں خارج

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو واٹس ایپ لنک کے ذریعے پیش کیا گیا، مگر وکلاء نے آواز میں خلل اور ملزم کی شکل واضح نہ ہونے پر کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

وکلاء نے 19 ستمبر کی عدالتی کارروائی اور سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے تک کارروائی روکنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے کہا کہ کارروائی نہیں روکی جاسکتی۔ پراسیکیوٹرز نے وکلاء پر ٹرائل میں سنجیدگی نہ دکھانے اور وقت ضائع کرنے کا الزام لگایا، جبکہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close