اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے، جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شادیوں میں بڑے اخراجات کرنے، مہنگی گاڑیوں، جائیدادوں، کپڑوں اور زیورات کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کے خلاف کارروائی یکم اکتوبر سے شروع ہوگی۔ نادرا کی مدد سے ایسے تمام افراد کے اخراجات، کریڈٹ کارڈ، اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز اور بیرون ملک سفر کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جس میں توسیع نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں