توشہ خانہ ٹو کیس: 2 اہم گواہوں کے انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان کے بیانات منظر عام پر آگئے، جن میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سنگین انکشافات کیے گئے۔

پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دباؤ میں آکر بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگائی۔ ان کے مطابق انعام اللہ شاہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر قیمت کم نہ کی تو سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ صہیب عباسی نے کہا کہ اصل قیمت 7.5 کروڑ روپے تھی مگر 59 لاکھ روپے ویلیو لگوائی گئی، اور عمران خان نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔

دوسرے گواہ انعام اللہ شاہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے قیمت کم کرنے کا کہا تھا اور 2019 سے 2021 تک پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے ڈبل تنخواہیں وصول کیں۔ بشریٰ بی بی کی ناراضی پر انہیں نوکری سے برطرف کیا گیا۔ نیب کے مطابق جیولری سیٹ سعودی ولی عہد کا تحفہ تھا، جو توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا اور کم قیمت لگوا کر اپنے پاس رکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close