اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت نے لاکھوں مریضوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انسولین سمیت 80 کے قریب اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں، جس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پی ایم اے کے مطابق اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران سنگین انسانی المیے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیداواری اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک حقیقت پسندانہ دوا کی قیمتوں کی پالیسی فوری طور پر نافذ کی جائے تاکہ ضروری ادویات کی تیاری اور فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دواؤں کی اس غیر معمولی قلت نے اسپتالوں اور مریضوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور اگر صورتحال برقرار رہی تو لاکھوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں