بھارت نے کشمیر کے ڈیمز کے دروازے کھول دیے، پاکستان میں فلڈ الرٹ جاری

بھارت نے کشمیر ریجن کے دریاؤں پر بنے ڈیمز کے تمام دروازے کھول دیے ہیں۔

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق ڈیمز سے تقریباً 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ پانی کا اخراج ایک بار میں ہوگا یا مرحلہ وار۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالائی علاقوں میں مسلسل شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔

انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہائی کمیشن سے موصولہ معلومات کی بنیاد پر فلڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں، دریائے راوی میں مادھوپور زیریں جبکہ دریائے چناب میں اکھنور کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close