اسلام آباد: بھارت نے 24 گھنٹوں میں دوسری بار پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارتِ خارجہ کو اس حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بھارت کی جانب سے سیلابی پانی کی تفصیلات پاکستان کو دی جاتی رہی ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کے بارے میں بھی پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں