چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج ملکی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی کی محافظ ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون عالمی غیر یقینی حالات میں امن کے لیے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں اہم مقام دیا ہے اور وقت کے امتحانات کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی مضبوط ہوئی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کو پاکستان کا آہنی دوست قرار دیا اور کہا کہ اسٹریٹیجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، جبکہ پاکستانی قوم چین کے ساتھ تعلقات کو متفقہ اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے چینی منصوبوں اور اہلکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور چین کی جانب سے معاشی و سماجی ترقی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں