بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ گزشتہ روز اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سماعت مؤخر کر دی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے آج دوبارہ کیس سننے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close