دنیا کے سب سے مقبول سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا۔
14 اگست کو گوگل نے اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو نیلے آسمان میں لہراتے ہوئے دکھایا، جب کہ پس منظر میں سفید بادلوں کے درمیان گوگل کا نام نمایاں انداز میں دکھائی دیتا ہے۔
گوگل ہر سال دنیا بھر میں اہم قومی تقریبات، ثقافتی تہواروں، تاریخی واقعات اور معروف شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے ہوم پیج پر ڈوڈل تبدیل کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل 2011 سے پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی ڈوڈل جاری کر رہا ہے۔ سب سے پہلا ڈوڈل مینارِ پاکستان اور چاند ستاروں سے مزین سبز رنگ کا تھا، جو پاکستانی عوام کے لیے ایک خوبصورت پیغام اور خیرسگالی کا اظہار تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں